تہران: ایران کے جنوب مغربی شہر اھواز میں نامعلوم مسلح افراد نے فوجی پریڈ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے جنوب مغربی صوبے آہواز میں فوجی پریڈ جاری تھی کہ اس دوران مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق پریڈ کے دوران حملہ آوروں نے پیچھے سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ حملہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ آپریشن میں ایک دہشت گرد کے مارے جانے کی بھی اطلاع ہے۔