کراچی:کراچی مون سون کے جاتے جاتے ایک بار پھر گرمی کی لپیٹ میں آگیا۔آج پارہ 40ڈگری کو چھوگیا ۔شہر میں سمندری ہوائیں بند اور شمال مغربی علاقوں سے چلنے والی ہوائوں سے گرمی بڑھ گئی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ بھارتی گجرات میں موجود ہے،سمندری طوفان کا امکان نہیں۔شہر میں کل سے گرمی کی شدت کم ہونے کی توقع ہے۔
شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 16 فیصد ہےالبتہ کل سے درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ تک جانب کا امکان ہے۔