افغانستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا۔ 7بچے جاں بحق

کابل:افغانستان کے صوبے فریاب میں بارودی سرنگ پھٹ گئی ،نتیجے میں 7 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ۔
افغان میڈیا ذرائع کےمطابق صوبے فریاب کے ضلع شیریں تغب میں بچےکھیلتے ہوئے بارودی سرنگ سے جاٹکرائے اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سرنگ کے دھماکے سے قبل 11 بچے وہاں پر کھیل رہے تھے جن کی عمریں پانچ سے 12 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔
ریسیکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امدادفراہم کرنے کے لیے فریاب کے شہر مائمانا کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔