برطانیہ میں طوفان بوروناگ نے تباہی مچا دی ، 3 افراد ہلاک

لندن: سمندری طوفان اعلی کے بعد ایک اور طوفان بوروناگ نے برطانیہ میں تباہی مچا دی ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں سمندری اعلی کی تباہ کاریاں جاری تھیں کہ برطانیہ میں ایک اور طوفان بوروناگ نے تباہی مچا دی ۔ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے نہ صرف ہزاروں درختوں کو جڑ سے اکھاڑ دیا ہے بلکہ تیز ہوا کے باعث سینکڑوں پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا۔ طوفان کے باعث مزید علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے ہزاروں گھروں میں پانی بھر گیا تیز ہواؤں کے باعث بل بورڈ گرنے اور حادثات میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔