نیویارک: امریکی شہرنیویارک میں بچوں کی نگہداشت کے مرکز میں چاقو حملے میں3 نوزائیدہ بچے زخمی ہو گئے ، بچوں کی عمریں 3 دن سے ایک ماہ کے درمیان ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک مرد اور عورت بھی چاقو کے وار سے زخمی ہوئی ہیں، تا حال حملے کے محرکات سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ پولیس کے مطابق بچوں کا یہ مرکز چلانے والی 52 سالہ خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔