واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایونکا ٹرمپ نے امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی سیر کی ،جہاں وہ خلابازوں سے خوب خوش گپیوں میں مصروف رہیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایونکا ٹرمپ جو اس وقت امریکی صدر کی مشیر کے طور پر بغیر معاوضہ فرائض سر انجام دے رہی ہیں ، وہ ہمیشہ سے خلا باز بننے کی متمنی رہی ہیں۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کے دورے کے دوران انہوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر خلابازوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اس وقت وہ کام کر رہے ہیں جس کو کرنے کا میں نے ہمیشہ خواب دیکھا تھا، میں ایک خلا باز بننا چاہتی تھی۔انہوں نے خلا بازوں کا ان کی خدمات پر شکریہ بھی ادا کیا ۔