میڈرڈ:ا سپین نے فلسطین کو باضاطہ ریاست تسلیم کرنے کاعندیہ دے دیا ۔غیرملکی میڈیاکے مطابق اسپین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں اس سلسلے میں یورپی یونین کی متفقہ قرارداد کا انتظار کر رہا ہے۔
اسپین کی حکومت یورپی یونین کو حتمی مدت دینے کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ اس وقت تک یورپی یونین اس معاملے پر متفق ہو جائے۔اسپین کے وزیراعظم کے مطابق اگر حتمی مدت تک اتفاق رائے نہیں ہوتا توا سپین یکطرفہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔دوسری جانب فلسطین کی وزارت خارجہ نےا سپین کے اعلان کی تعریف کرتے ہوئے اسے انتہائی حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔