لاہور:لاہور کےکیمپ جیل سے منشیات کیس کے قیدی کی پھندا لگی لاش برآمدہوئی ہے ، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق کیمپ جیل کے واش روم میں ندیم نامی قیدی کی گلے میں پھندا لگی لاش دیکھ کر قیدیوں نے انتظامیہ کو اطلاع دی ،جس پر جیل انتظامیہ نے لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دی ،جیل حکام کے مطابق ندیم نامی قیدی منشیات کیس میں جیل میں قید تھا ،ندیم نے کھڑکی سے رسہ باندھ کر خودکشی کی ہے ۔