افریقی ملک تنزانیہ میں جھیل میں کشتی الٹنے کے حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 207 ہوگئی جبکہ اب بھی متعدد افراد لاپتہ ہیں۔
کشتی ڈوبنے کا واقعہ تنزانیہ کی وکٹوریہ جھیل میں پیش آیا، کشتی میں 300 زائد مسافر سوار تھے۔
تنزانیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق جمعرات کی سہ پہر وکٹوریہ نامی جھیل میں ڈوبنے والی کشتی پر 300 کے لگ بھگ مسافر سوار تھے جن میں سے 40 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ مزید لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ حادثہ گنجائش سے زیادہ مسافروں کی موجودگی کے سبب پیش آیا۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی پر گنجائش سے زیادہ مسافر سوار ہونے کے ساتھ ساتھ تجارتی سامان بھی موجود تھا۔
کشتی جھیل میں واقع سب سے بڑے جزیرے اوکیروی کی بندرگاہ سے محض 50 میٹر دوری پر ڈوبی۔ اوکیروی کا جزیرہ تنزانیہ کی ملکیت ہے۔