پاکستان اور بھارت کی موجودہ صورتحال کاکرکٹ پراثر نہیں پڑےگا،احسان مانی

بھارتی بورڈ کےکبھی بھی خلاف نہیں رہا بلکہ انہیں مدد ہی فراہم کی،بھارتی بورڈ کیلئے دروازے کھلے ہیں،چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ

               
September 23, 2018 · اسپورٹس, اہم خبریں

دبئی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی موجودہ صورت حال کا کرکٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران احسان مانی نے کہاکہ وہ کبھی بھارتی بورڈ کے خلاف نہیں رہے بلکہ انہیں مدد ہی فراہم کی، بھارتی بورڈ کیلئے دروازے کھلے ہیں۔

احسان مانی نے کہا کہ پاکستان میں اب سیکورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہے، آئی سی سی میٹنگ میں دیگر تمام ممالک سے مل کر پاکستان آنےکی بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تمام معاملات خود دیکھ رہا ہوں، جہاں تبدیلی ضروری ہوگی کریں گے۔

احسان مانی نے کہا کہ پی سی بی کی کوشش ہے کہ پاکستان کسی بھی ملک سےتین ٹیسٹ سے کم نہ کھیلے۔