دبئی:ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے تیسرے میچ میں پاکستان کے 238 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے بیٹنگ کرتےہوئے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
اوپنرز روہت شرما اور شیکھر دھون نے 210 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دے کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچادیا ہے۔
بھارتی اوپنر شیکھردھون 100 گیندوں پر 114 رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے،انہوں نے اپنی بیٹنگ کے دوران 16 چوکے اور 2 بلند وہ بالا چھکے بھی لگائے ۔ جبکہ کپتان روہت شرما نےبھی سینچری مکمل کی اور ناٹ آئوٹ رہے۔
دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کپتان سرفرازاحمد نے بھارتی کپتان سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتوپاکستان کی جانب سے میچ کا آغاز کرنے کیلئے امام الحق اور فخر زمان آئے۔
دونوں اوپننگ بلے بازوں نے محتاط انداز اپنایا اور بھارتی بولروں کے خلاف بڑی شارٹس لگانے سے گریز کیا تاہم آٹھویں اوور میں امام الحق یزویندرا چاہل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، وہ 10 رنز ہی بناسکے۔امام الحق کے بعد فخر زمان بابر اعظم کے ساتھ میچ کو آگے لے جارہے تھے تاہم وہ کریز پر اپنا توازن کھو بیٹھے کلدیپ یادیو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جبکہ بابر اعظم 9 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔
تین کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کےبعد شعیب ملک اور کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کو سنبھالا
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 107 رنز کی شراکت قائم ہوئی، 165 کے مجموعی اسکور پر سرفراز احمد 44 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
شعیب ملک نے بھی 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، وہ جسپریت بھمراہ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔
شعیب ملک کے بعد آصف علی اچھے آغاز کے باوجود اپنی اننگز کو آگے لیکر نہ جاسکے اور 30 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر یزویندرا چاہل کی گیند پر بولڈ ہوگئےجبکہ شاداب خان بھی 16 گیندوں پر 10 رنز بناکر پولین لوٹے۔