دوران ڈرائیونگ فون استعمال پرایک ہی دن میں 3 ہزارچالان

برلن: جرمن پولیس نے ملک بھر میں سڑکوں پر ناکے لگا کر3100 ڈرائیوروں کو گرفت میں لیا اور انہیں روکنے کے بعد موبائل فون استعمال کرنے پر فی کس60 یورو جرمانہ بھی عائد کیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن پولیس نے ملک بھر میں سڑکوں پر ناکے لگا کر3100ڈرائیوروں کو گرفت میں لیا اور انہیں روکنے کے بعد موبائل فون استعمال کرنے پر فی کس60 یورو جرمانہ بھی عائد کیا، یہ کارروائی بظاہر چند گھنٹے تک جاری رہی۔ اسی دوران ڈرائیونگ کے دوران خلاف ضابطہ افعال پر 9 ہزار400 مقدمات درج کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق جرمنی کے مختلف مقامات پر 11 ہزار پولیس اہلکاروں نے 51ہزار موٹر کاروں کو روک کر خلاف ورزی کرنے کے تناظر میں جہاں انتباہ کیا وہاں ان پر جرمانے عائد بھی کیے اور مقدمات کا اندراج بھی کیا۔ ان میں مال بردار ٹرک اور بھاری موٹر سائیکلیں چلانے کے شوقین بھی شامل تھے۔