نوازشریف کے ساتھی کی ٹیکسٹائل ملزسے 21گاڑیاں برآمد

برآمد لگژری گاڑیوں پرقطری سفارتخانے کی نمبرپلیٹس لگی ہیں، رپورٹ

               
September 25, 2018 · اہم خبریں, شہر گزشت, قومی

 

راولپنڈی:کسٹمزانٹیلی جنس نے کلرسیداں میں کارروائی کرتے ہو ئے نوازشریف کے ساتھی سیف الرحمان کی ٹیکسٹائل ملزسے 21گاڑیاں برآمدکر لیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق کلرسیداں میں ریڈکوٹیکسٹائل مل کافی عرصے سے بندتھی ، ڈی جی کسٹمزانٹیلی جنس شوکت علی کے حکم پرکی گئی کارروائی میں برآمد لگژری گاڑیوں پرقطری سفارتخانے کی نمبرپلیٹس لگی ہیں،ریڈکوٹیکسٹائل ملزکاکیس پہلے ہی نیب میں چل رہاہے، کسٹمزحکام نے متعلقہ افرادسے گاڑیوں کے کاغذات مانگ لیے ہیں۔