کوالالمپور:ملائیشیا میں زہریلی شراب پینے سے 44 افراد ہلاک ہوگئے، 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق حالیہ2ہفتوں کے دوران سیلانگور میں 24، کوالالمپور میں 15، پیراک میں 5 افراد سمیت کل 44 افراد جعلی شراب پینے کے نتیجے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔حکام کی طرف سے کوالالمپورا ور سیلانگور میں سیکڑوں مقامات پر چھاپے مارے گئے۔
ملائشیا انسدادِجرائم وقف نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جعلی شراب بنانے والوں اور فروخت کرنے والوں کو قید کی سزادی جائے۔وقف کے حکام کا کہنا ہے کہ ملائشیا میں جعلی شراب سے متعلق موجودہ قوانین میں تبدیلی کئے جانے کی ضرورت ہے ۔ جعلی شراب بنانے اور اس کی فروخت کرنے والوں کو سزائے قید سنائی جانی چاہیے۔تحقیقات کے دوران 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔