پشاور: خیبرپختون میں خسرہ نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق صوبہ خیبرپختون میں صرف ایک ہفتہ کے دوران 49 معصوم بچے خسرے کی بیماری کا شکار ہوگئے۔ اعداد و شمار کے مطابق بونیر میں 16، اپردیر میں 12 ،لوئردیر میں10 اورپشاور میں 11 کیسز رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔محکمہ صحت نے بھی اس بیماری کی وبائی صورت اختیار کرنے کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ مرض پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق صوبہ خیبرپختون میں 15 سے 27 اکتوبر تک خسرہ سے بچاؤ کی مہم چلائی جائے گی۔مہم کے دوران9 ماہ سے 5سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ خسرہ مہم کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے 5300 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔