نیوکراچی میں بچے کی گمشدگی کیخلاف علاقہ مکینوں کااحتجاج پرتشددہوگیا

کراچی : نیوکراچی میں بچے کی گمشدگی کے خلاف علاقہ مکینوں نےدکانوں اور گاڑیوں پر پتھراؤ شروع کردیا اور ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بلاک کر دی۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی ۔

ایس پی نیو کراچی شبیر بلوچ کے مطابق لاپتہ بچے کی تلاش جاری ہے،جبکہ 4 سے 5 مظاہرین کو حراست میں لیا ہے،ان افراد کے خلاف ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ بچے کے والدین سے مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے، شرپسند عناسر کی جانب سے یہ مظاہرہ کیا جارہا ہے، ہوائی فائرنگ کرکے لوگوں کو منتشر کیا اور روڈ کھلوادیا ہے۔