دبئی :ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج بھارت اور افغانستان آمنے سامنے ہیں،افغانستان کے کپتان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور افغانستان نے مخالف ٹیم بھارت کو جیت کیلئے 253 رنز کا ہدف دیا ہےجس کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔
اس موقع پر افغانستان کے کپتان نے کہاکہ بھارت کے خلاف آج کے میچ کویادگار بنانا چاہتے ہیں بڑا ٹوٹل کر کے دفاع کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ دوسری جانب بھارتی کپتان مہندراسنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ روہت شرما کو آج کے میچ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے آج کا میچ جیت کر ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ قائم رکھیں گے ۔