افغانستان میں جنگی حکمت عملی تبدیل کی جا رہی ہے: امریکی وزیر دفاع

 

واشنگٹن:امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ طالبان کے حملوں میں مقامی فوجی ہلاکتوں کے تناظر میں افغانستان میں متعین امریکی فوج اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

غیرملکی میڈیا کے مطابق جیمز میٹس نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ افغان فوج کو گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ ہلاکتوں کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود وہ جنگی کارروائیوں میں شریک ہے۔ دوسری جانب امریکی اخبارکے مطابق انہی ہلاکتوں کی وجہ سے افغان فوج میں مزید بھرتیوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے اور لوگ بھرتی کے مراکز کا رخ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔