کراچی:پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ پنجابیوں پر اللہ کی مار آئی ہے کیونکہ ایک بلوچ پنجاب پر حکومت کررہاہے ۔ میں نے عثمان بزدار کوفون کیاہے اور کہاہے کہ” بہت اچھا ہوا کہ تم پنجاب پر حکومت کررہے ہو اور یہ پنجابیوں پر اللہ کی مارہے ۔ “
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مسلم لیگ ن معیشت کوتباہ کرکے گئی ہے اور خزانہ خالی ہے لیکن حکومت ہم کو کیوں ڈراتی ہے؟ہم کوئی حکومت میں تو نہیں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجابیوں پر اللہ کی مار آئی ہے کیونکہ ایک بلوچ پنجاب پر حکومت کررہاہے، میں نے عثمان بزدار کوفون کیاہے اور کہاہے کہ” بہت اچھا ہوا کہ تم پنجاب پر حکومت کررہے ہو اور یہ پنجابیوں پر اللہ کی مارہے ۔ “انہوں نے کہا کہ عوام خود بھوکی مررہی ہے اور وہ آپ کو کہاں سے پیسہ لاکر دے ؟انہوں نے کہا کہ عوام کسی کی نہیں ہوتی ،آنیوالے دنوں میں اتنی مہنگائی آئیگی کہ یہ لوگ جو تحریک انصاف کو سرپر بٹھا کر حکومت میں لیکر آئے ہیں ، خود اس کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے ۔