ایشیا کپ: پاکستان اور بنگلا دیش کا ڈو اینڈ ڈائی میچ آج ہوگا

ابوظہبی: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سپر فور مرحلے کا چھٹا اور آخری میچ آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
ایشیا کپ کے ڈو اینڈ ڈائی میچ میں بنگال ٹائیگرز اور سرفراز الیون کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔
پاکستان نے ایونٹ میں ہانگ کانگ اور افغانستان کو بڑی مشکل سے ہرایا تھا جب کہ دوسری طرف بنگالی ٹیم کو سری لنکا اور افغانستان کے خلاف اعصاب شکن مقابلے کے بعد جیت نصیب ہوئی تھی۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان آج میچ میں جیتنے والی ٹیم بھارت کے ساتھ فائنل کھیلے گی اور فائنل کے بڑے معرکے میں جیتنے والی ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرے گی۔