امریکا میں غلط ختنہ،اسپتال پر 3 ارب روپے ہرجانہ عائد

جارجیا:امریکا میں بچے کا غلط ختنہ کرنے پر اسپتال انتظامیہ پر 31 ملین ڈالر( 3 ارب پاکستانی روپیہ سے زائد) کا ہرجانہ عائد کردیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غلط ختنہ کرنے کا واقعہ امریکی ریاست جارجیا کے شہر ریورڈیل میں 2013ء میں پیش آیاتھا ۔
مڈوائف کی غلطی سے بچے کا ختنہ خراب ہو اتھا ،ہرجانے میں ملنے والی رقم متاثرہ بچے کو ادا کی جائے گی جس کی اس وقت عمر 5 سال ہے ۔
ڈاکٹرز کہنا ہےکہ اب بچے کے نوعمری تک پہنچنے سے پہلے مکمل تشخیص ممکن نہیں ۔
بچے کی والدہ نے اسپتال پر سو ملین ڈالرز ہرجانے کا مطالبہ کیا تھا کہ لیکن عدالت نے اُنہیں 31 ملین ڈالر ادا کرنے کا فیصلہ سنایا۔
یہ رقم پاکستانی رپوں میں تین ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔