اسلام آباد:احتساب عدالت اسلام آباد نے مضاربہ کیس میں مرکزی ملزم مفتی احسان کو 10 سال قید اور 9 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر بھاری منافع کا جھانسہ دے کرعوام سے فراڈ کا الزام ثابت ہونے پر مضاربہ کیس کے مرکزی ملزم مفتی احسان کو 10 سال قید اور9 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے مضاربہ کیس کا فیصلہ سنایا۔ ریفرنس میں نامزد دیگرسات شریک ملزمان کو بھی قید اور جرمانے کی سزائیں سنائیں گئیں۔
جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزموں کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ نیب ریفرنس میں ملزمان پر سوا آٹھ ارب روپے کے فراڈ کا الزام تھا۔