کراچی: سندھ حکومت کی جانب سےبیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرری اور تبادلے کیے گئے ہیں۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکریٹری قانون عبدالرحیم سومروکو ممبر بورڈ آف ریونیو جبکہ عبدالوھاب سومرو کوسیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن تعینات کردیا گیا،اسی طرح آفتاب میمن ممبر لینڈ یوٹلائزیشن بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا ظہیرالدین کو سیکریٹری زراعت، سپلائی اینڈ پرائسز، علی بہادر قاضی کو سیکریٹری انفارمیشن ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تعینات کردیا گیا۔
محمد عباس بلوچ کو کمشنر حیدرآباد، سیکریٹری مائنز اینڈ منرلز رفیق احمد کو کمشنر سکھر، کمشنر سکھر منظورعلی شاہ کو سیکریٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس اور سیکریٹری لیبرعابد حسین زوابی کوممبر بورڈ اف ریونیو گوٹھ آباد تعینات کیا گیا ہے۔