بھارتی وائس ایئرچیف گولی لگنے سےزخمی

 

دہلی:بھارتی ایئرفورس کے وائس چیف ایئرمارشل ایس بی دیو نے اتفاقیہ طور پر خود کو گولی مار لی۔بھارتی خبررساں ایجنسی کے مطابق گولی حادثاتی طور پر چلی اوران کی ران کو زخمی کرگئی ،ایس بی دیو کو دہلی کے آرآر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔