بیجنگ:ایشیائی ترقیاتی بینک نے اگلے سال کے دوران ایشیا میں اقتصادی ترقی کی رفتار کو کمزور قراردے دیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ کو اس صورت حال کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔ بینک کے مطابق ایشیائی ممالک میں اقتصادی شرح پیداوار6 فیصد سے کم ہو کر 5.8 فیصد تک گر سکتی ہے۔
اس کے علاوہ رپورٹ میں چینی سالانہ شرح پیداوار میں بھی کمی کے امکان کو ظاہر کیا گیا ہے۔ بینک کے چیف اکنامسٹ یاسوکی سواڈا نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ تجارتی جنگ کے تناظر میں اقتصادی سرگرمیوں میں کمی کا رجحان سن 2019 میں غالب رہنے کا قوی امکان ہے۔