روہنگیا مسلمانوں کے خلا ف منظم تشدد کے ثبوت حاصل کرلئے : امریکہ

 

واشنگٹن:امریکا نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار کی فوج کی جانب سے کی گئی منظم پرتشدد کارروائی کے ثبوت حاصل کر لیے گئےہیں۔ ان شواہد میں روہنگیا مسلمانوں کی وسیع پیمانے پر کی گئی ہلاکتیں اور جنسی استحصال کے واقعات شامل ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے یہ رپورٹ ایسے وقت پر جاری کی ہے، جب واشنگٹن نے روہنگیا مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لیے اقوام متحدہ کی ریفیوجی ایجنسی کو 185 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ ایک ہزار سے زائد بالغ روہنگیا مہاجروں کے انٹرویوز پر مشتمل ہے۔ یہ افراد اس وقت بنگلہ دیش میں پناہ لیے ہوئے لاکھوں مہاجرین میں شامل ہیں۔