نئی دہلی:بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف زبانی محاذ کھولتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ ڈھنڈورا پیٹ کر نہیں ہوتی، حکومتی اجازت ملتے ہی جنگ کا آغاز کر دیا جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی آرمی چیف کا کہناتھا کہ ہمارا پلان تیار ہے، ضروری نہیں کہ سرجیکل اسٹرائیک ہوں لیکن کارروائی کرسکتے ہیں، پاکستان کو مجبور کریں گے کہ دہشت گردوں کی مدد نہ کرے۔
2 روز قبل بھی بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں ایک اورسرجیکل ا سٹرائیک کی ضرورت ہے لیکن تفصیل نہیں بتا سکتا، پاکستان کو معمول کے تعلقات کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے، مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔اس سے قبل بھی بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے پاکستان کوبراہ راست دھمکیاں دیتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ نہیں چل سکتے، پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔