برلن:یورپی یونین نے بعض ایشیائی ممالک میں چین کی نیو سلک روڈ پالیسی کا متبادل متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک اِس نئی پالیسی کی منظوری دیں گے اور اس کا نام ایشیائی رابطہ کاری کی حکمت عملی رکھا گیا ہے۔
پالیسی کے تحت یونین مختلف ایشیائی ملکوں میں ٹرانسپورٹ، توانائی کے رابطوں کو ماحول دوست اور بین الاقوامی لیبر معیارات کے تحت آگے بڑھائےجائیں گے۔ اس پالیسی کو اگلے ماہ ایشیائی اور یورپی لیڈروں کی سمٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یورپی یونین نے واضح کیا ہے کہ ایسا چین کی نیو سلک روڈ پالیسی کے جواب میں شروع نہیں کیا جا رہا۔