پاکستان اور بھارت کو کرکٹ مسائل حل کرنا چاہئے۔ آئی سی سی

 

اسلام آباد:بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ کرکٹ کے مسائل بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے قائم ہے ،اس حوالے سے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو دوطرفہ کرکٹ سے متعلق اپنے مسائل حل کرنا چاہئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ رچرڈسن نے یہ بیان پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارت کے خلاف دائر کیس کے تناظر میں دیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت مفاہمتی یادداشت میں دونوں ملکوں کے درمیان 2015 سے 2023 تک 6دوطرفہ کرکٹ سیریز کی ضمانت دی گئی ہے لیکن بھارت اس سے یادداشت سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ اس مفاہمتی یادداشت کے پابند نہیں کیونکہ پی سی بی نے اس کی بعض شقوں پر عمل نہیں کیا۔