سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری ہے، بھارتی فوج نے آج بھی مقبوضہ کشمیر میںریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 4 افراد کو شہید کر دیا۔
سری نگر کے علاقے نور باغ میں محاصرے کے دوران بھارتی قابض فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گھر کے مالک سلیم ملک شہید ہو گئے۔
دوسرا واقعہ ضلع اسلام آباد کے علاقے دلوچ دورو میں پیش آیا جہاںسرچ آپریشن کے نام پر ایک نوجوان کو فائرنگ کا نشانہ بنایااس کے علاوہ قابض افواج نے بڈگام اور اننت ناگ میں بھی سرچ آپریشن کی آڑ میں دو نوجوانوں کو شہید کیا۔