لاہور :دریائے راوی کے سیلابی پانی میں بہتے ہوئے پاکستان آنے والی بھارتی شہری بلوندر سنگھ کی لاش واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف کے حوالے کردی گئی ہے۔ پاکستان رینجرز کے مطابق بھارتی بارڈرسکیورٹی فورس اور امرتسر کے ڈپٹی کمشنر نے اطلاع دی تھی کہ ان کا ایک شہری بلوندر سنگھ دریائے راوی کے سیلابی پانی میں بہتا ہوا پاکستان پہنچ گیا ہے۔
بھارتی اطلاع پر پاکستان رینجرز پنجاب نے اس مقام پر جہاں سے دریائے راوی پاکستان میں داخل ہوتا ہے تلاش شروع کی، مادھوپور ہیڈورکس کے علاقے سے لاش مل گئی جس کی اطلاع بی ایس ایف انڈیا کودی گئی، شناخت کے بعد واہگہ بارڈرپر بلوندرسنگھ کی لاش بی ایس ایف انڈیا کے حوالے کردی گئی۔