پالو:انڈونیشیا کے جزیرے سلواسی میں 7.7 شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں گر گئیں جبکہ زلزلے کے بعد سونامی کی دو میٹر اونچی لہریں ایک ساحلی قصبے سے ٹکرا گئی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سونامی کی لہروں نے ڈونگالا نامی ساحلی شہر سے بھی ٹکرائی ہیں، کئی گھر پانی میں بہہ گئے ہیں جبکہ بہت سے خاندان لاپتہ ہیں اندھیرے کی وجہ سے متاثرین کی تلاش اور ریسکیو کے کام میں مشکلات آ رہی ہیں۔