تہران:ایران کے ایک اعلیٰ مذہبی رہنما نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے ساتھ تصادم کی صورتحال پیدا کی تو خطے میں اس کے ٹھکانے محفوظ نہیں رہیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آیت اللہ محمد علی مہدی نے کہا ہے کہ امریکا نے کچھ غلط کیا تو ایران کے قریب واقع امریکی اڈوں کو نشانہ بنایاجا سکتا ہے،ادھر ایرانی ریولشنری گارڈز نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایرانی معاملات میں مداخلت نہ کرے،یہ بیان اہواز کی فوجی پریڈ میں ہوئے حملے کے تناظر میں دیا گیا ہے،جنرل حسین سلامی نے کہا کہ مذکورہ ممالک ریڈ لائن عبور نہ کریں۔