حیدر آباد:لاپتہ بچی کی لاش شاپنگ بیگ سے برآمد

 

حیدر آبار: حیدرآباد میں گھر سے چیز لینے جانے کے دوران لاپتہ ہونے والی پانچ سالہ بچی عربش کی لاش شاپنگ بیگ سے بر آمد ہوگئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق پانچ سالہ بچی عربش کو قتل کرنے کے بعد لاش کو شاپنگ بیگ میں ڈال کر پھینک دیا گیا ہے۔واقعے کے سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کر لی ہے۔ فوٹیج میں ایک خاتون بیگ لیکر آتی ہے اور کچھ دیربعد بیگ خالی کرکےواپس چلی جاتی ہے۔

بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ عربش گذشتہ روز چیز لینے گئی تھی اور واپس نہیں آئی ۔ عربش کی لاش ملنے کے بعد اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں ۔ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، دوسری جانب بھٹائی اسپتال کی میڈیکولیگل افسر کوثر وقار کا کہنا ہے کہ بچی سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے، تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی، پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔