فواد چوہدری کی تقریر پر سینیٹر مشاہد اللہ برہم

 

اسلام آباد:فواد چوہدر ی کی گزشتہ روز کی قومی اسمبلی کی تقریر پر سینیٹر مشاہد اللہ خان برہم ہو گئے اور انہوں نے شدید تنقید کے لئے اشعار کا سہار لیتے ہوئے کہا کہ’’ جب کمینے عروج پاتے ہیں، اپنی اوقات بھول جاتے ہیں۔ ہوگئے حکمراں کمینے لوگ، خاک ہوگئے نگینے لوگ‘‘۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ وزیراطلاعات نے میرے بارے میں کہا میں پی آئی اے میں لوڈر تھا، یکارڈ کی درستگی کے لیے بتادوں جب فواد چوہدری پیدا ہوئے میں بی اے ایل ایل بی کر چکا تھا، میں ٹریفک سپروائز تھا لیکن پروموشن نہیں لی کہ یونین میں سیاست کرنی تھی۔اس موقع پر کمینے کا لفظ چیئرمین سینیٹ نے کارروائی سے حذف کردیا،انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اطلاعات کے خلاف تحریک استحقاق تیار کی ہے، وزیر کو ثبوت دینا ہوگا کہ میں نے اپنے بھائی اور کزن کو عہدوں پر لگایا، وہ ثبوت نہ دے سکے تو انہیں ایوان میں آکر معافی مانگنی پڑے گی۔