پالو: انڈونیشیا میں شدید زلزلے کے بعد سونامی کی 2 میٹر اونچی لہریں ایک ساحلی قصبے سے ٹکرا گئیں۔انڈونیشیا کے جزیرے سلواسی میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کی وجہ سے سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی تھی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سونامی کی لہروں نے ڈونگالا نامی ساحلی شہر سے بھی ٹکرائی ہیں، کئی گھر پانی میں بہہ گئے ہیں جبکہ بہت سے خاندان لاپتہ ہیں، اندھیرے کی وجہ سے متاثرین کی تلاش اور ریسکیو کے کام میں مشکلات آ رہی ہیں۔