محمد عباس کیلئے لیسٹر شائر کاؤنٹی کا بہترین باؤلنگ پرفارمنس ایوارڈ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس کو لیسٹر شائر کاؤنٹی کی جانب سے بہترین بولنگ پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
لیسٹر شائر کاؤنٹی ایوارڈز میں بہترین کارکردگی دکھانے پر کرکٹرز کو ایوارڈ دیئے گئے، اس موقع پر پاکستان کے محمد عباس کو بولنگ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ایوارڈ دیا گیا۔
28 سالہ محمد عباس نے کاؤنٹی سیزن میں 50 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ڈرہم کے خلاف انہوں نے 10 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ لیسٹر شائر کاؤنٹی اگلے سیزن کے لیے بھی محمد عباس سے معاہدہ کرچکی ہے اور محمد عباس کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کھیلیں گے۔