سرجیکل اسٹرائیکس :گھر کے بھیدیوں نے لنکا ڈھا دی

 

نئی دہلی: بھارتی فوج کے اہلکاروں نے پاکستان کے اندر سرجیکل اسٹرائیکس کے ڈرامے کا بھانڈا بیچ چوراہے پر پھوڑ دیا۔ بھارت میںفوجی اہلکار سہولیات کی عدم فراہمی پر سڑکوں پر نکلے آئے، احتجاج کے دوران انہوں نے سوال کیا کہ بتایا جائے 29 ستمبر 2016 کو مبینہ سرجیکل اسٹرائیکس کہاں کی گئی تھی۔

احتجاجی فوجیوں نے مودی سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ بتائے کہاں پر سرجیکل اسٹرائیکس کی گئیں۔ بھارتی فوجی اہلکاروں نے کہا کہ بھارت سرکار کی سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ جھوٹا ہے۔بھارتی فوجیوں نے کہا کہ ہمیں تو نہ صحت کی سہولیات دی جاتی ہیں اور نہ ہی ہماری پنشن میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔اندر کے بھیدیوں نے ایک ایسے وقت میں لنکا ڈھا دی ہے جب بھارت نے گزشتہ دنوں 2016 کے ڈرامہ کے بارے میں ویڈیو ریلیز کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔