نیویارک :اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر کشمیریوں نے بھارت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا ہے۔مظاہرین نے عالمی برادری سے بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کی اپیل کی اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے خلاف بھی نعرے لگائے۔
دوسری جانب جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں بھی کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارتی وزیر خارجہ کے خلاف نعرے بازی کی۔واضح رہے کہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ عرصے سے جاری ہے۔