جرمنی، افغان تارک وطن نے چاقو سے3افراد کو زخمی کر دیا

 

برلن: جرمنی کے شہر میں ایک افغان نوجوان نے 3 افراد کو زخمی کر دیا ۔ زخمی ہونے والوں میں دو شامی تارکین وطن اور ایک جرمن شہری شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق چاقو کے حملوں میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ زخمی ہونے والے دونوں شامی تارکین وطن کی عمریں19اور20برس بتائی گئی ہیں۔

پولیس نے واردات میں دہشت گردی کے عنصر کی موجودگی کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔پولیس کے مطابق بظاہر اس واردات میں کوئی اور ملوث دکھائی نہیں دیتا۔دونوں شامی تارکین وطن کو افغان ٹین ایجر نے ایک بس اسٹاپ پر زخمی کیا جب کہ جرمن شہری کو ابتدائی حملے کے مقام سے50 میٹر کی دوری پر چاقو کے وار کر کے گھائل کیا گیا۔