ٹوکیو:سمندری طوفان ’ٹرامی‘ آج جاپان کے جزیرے اوکیناوا سے ٹکرائے گا، طوفان کے پیش نظر930 سے زائد پروازیں منسوخ اور بلٹ ٹرین سروسز روک دی گئی۔
جاپان کے شمال مشرقی علاقے کی جانب بڑھنے والے سمندری طوفان ٹرامی کے باعث متاثرہ علاقوں میں تیز ہواؤ ں کے ساتھ بارشیں جاری ہیں، گزشتہ ماہ کے طوفان سے متاثر ہوئے کانسائی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے رن ویز بند کر دیئے گئے ہیں۔
دوسری جانب جنوبی اور مغربی علاقوں کے7 لاکھاافراد کو نقل مکانی کے احکامات اور وارننگز جاری کی گئی ہیں ، اس کے علاوہ اوکیناوا اور کورگو شیما میں 3 لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ کانسائی انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے رن ویز کل تک بند رہیں گے۔