جاوا:انڈونیشیا کے ساحلی شہر پالو میں آنے والے زلزلے اور سونامی سے ہلاکتیں832 ہو گئیں ۔
انڈونیشین ڈیزاسٹرایجنسی( آئی این بی ڈی ایم) نے مختلف حادثات کے باعث ہلاکتوں میں اضافےکاخدشہ ہے۔
انڈونیشین حکام کے مطابق تمام ہلاکتیں شہر پالو میں ہوئیں،متاثرہ علاقوں میں خوراک اورپانی کی کمی ہے جبکہ17 ہزار افرادکا انخلابھی سامنے آیاہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 28 ستمبر کو انڈونیشیا میںآنے والے 7اعشاریہ5 شدت کے زلزلے نے ساحلی شہر پالو اور اس کے نواحی علاقوں میں تباہی مچائی ۔
سمندری لہریں 10 فٹ تک بلند ہو کر ساحلی علاقوں میں داخل ہوئیں،جس کے باعث سیکڑوں افراد جاں بحق و زخمی ہوئے اور کئی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ انڈونیشیا کے صدرجوکو ودودو آج متاثرہ ریجن کا دورہ کریں گے۔
ملبے تلے دبے سیکڑوں افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری اور ساتھ ہی مقامی مارکیٹوں میں لوٹ مارکی وارداتوں میں اضافہ ہوگیاہے۔