جکارتہ: 28 ستمبر کو انڈونیشیا میں 7.5 شدت کے زلزلے اور سونامی سے ہلاک افراد کی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی۔
انڈونیشیئن حکام کے مطابق تمام ہلاکتیں ساحلی شہر پالو میں ہوئیں جہاں 7.5 شدت کے زلزلے کے بعد سمندری لہریں 10 فٹ تک بلند ہو کر ساحلی علاقوں میں داخل ہوئیں۔
اب تک سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق زلزلے اور سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 832 ہوگئی اور اب بھی کئی افراد لاپتہ ہیں جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں سے 17 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں خوراک اور پانی کی کمی ہے جب کہ مقامی مارکیٹوں میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔