اسلام آباد:کراچی کے بعد جھنگ کا ایک غریب شہری بھی بیٹھے بٹھائے کروڑ پتی بن گیا، جھنگ کے بے روزگار شہری اسد علی کے بینک اکاؤنٹ میں 70 کروڑ 30 لاکھ روپے نکل آئے۔اسد علی کو تحقیقات کے لیے آج کراچی طلب کیا گیا ہے، ایف آئی اے کی ٹیم اُسے لے کر کراچی روانہ ہو گئی۔اسد کے بھائی کا کہنا ہے کہ اسد بے روزگار ہے اور کراچی کے بینک اکاؤئنٹس سے اُس کا کوئی تعلق نہیں۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل کراچی اورنگی ٹائون سیکٹر8 ایل کے رہائشی فالودہ فروش عبدالقادر کے اکائونٹ میں 2 ارب 25کروڑروپے کا انکشاف ہوا تھا ۔عبدالقادر کو ایف آئی اے نے بلایا اور اکائونٹ میں اربوں روپے کی موجودگی کا بتایاجس پر وہ خود حیران رہ گیا ، ایف آئی اے نے مذکورہ اکاؤنٹ منجمد کرکے نجی بینک کے 5افسران بینک سرکل میں طلب کرلیا تھا ۔