برلن:جرمنی میں وسیع تر مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کرسچن ڈیموکریٹک یونین، کرسچن سوشل یونین اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان ڈیزل گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان مذاکرات میں ڈیزل گاڑیوں کے حامل افراد کو مراعات دی جائیں گی، تاکہ وہ ماحول دوست گاڑیاں خریدیں۔ چانسلر انگیلا میرکل کا موقف یہ ہے کہ اس سلسلے میں ضرر رساں گیسوں کے اخراج میں کمی کرنے والے اضافی ہارڈ ویئر کی خریداری کا بوجھ ڈیزل گاڑیوں کے صارفین پر نہیں ڈالا جانا چاہیے۔