انڈونیشیا: زلزلے اور سونامی کے بعدجیلوں سے قیدی فرار

 

جکارتہ:انڈونیشیا کے سولاویسی جزیرے میں آنے والے زلزلے اور سونامی کے بعد متعدد جیلوں سے1200 مجرم فرار ہو گئے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کی وزارت انصاف نے بتایا ہےکہ پالو شہر میں زلزلے کی وجہ سے جیلوں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

پالو اور ڈونگالا شہر میں قائم حراستی مراکز سے سیکڑوں قیدی فرار ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جیلوں سے فرار کی وجہ قیدیوں میں پھیلنے والا خوف تھا۔فرار قیدیوں میں زیادہ تر بدعنوانی اور منشیات کے جرائم میں قید تھے۔