کراچی : عالمی بینک کے 8 رکنی وفد نے ڈائریکٹر ایلنگون کی سربراہی میں میئر کراچی وسیم اختر سے ان کے گھر پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران ڈائریکٹر عالمی بینک کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کی خواہش اور کوشش ہے کہ کراچی میں جلد بہتری آئے۔
میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہر اس شخص اور ادارے سے تعاون کے لیے تیار ہیں جو کراچی کی بہتری چاہتا ہے، کراچی میں بہتر تعاون کے ذریعے ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھایا ہے۔ کراچی کو بین الاقوامی شہر بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کا تعاون ضروری ہے۔