امریکا کو ایرانی اشیائے صرف سے پابندی ہٹانے کا حکم

نیویارک:عالمی عدالت برائے انصاف نے امریکا کو انسانی ضرورت کی ایرانی اشیائے صرف پر سے پابندی ہٹانے کا حکم دیدیا، ایران نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہوگیا امریکی اقدامات ظالمانہ اور غیر قانونی تھے۔
دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف نے امریکا کےلئے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر خوراک، زرعی مصنوعات، ہوائی جہازوں کے پرزے، ادویات اور طبی آلات کی فراہمی پر عائد پابندیوں کو ختم کیا جائے۔
عدالت نے ان اشیاء کو ایرانی عوام کے لیے ضروری قرار دیا۔واضح رہے کہ ایران نے امریکی پابندیوں کیخلاف عالمی عدالت برائے انصاف سے رجوع کیا ہوا تھا۔