سسلی:امیروں سے پیسے چھین کر غریبوں میں بانٹنے کے حوالے سے مشہور کردار رابن ہڈ سے تو سب ہی واقف ہوںگے لیکن اب اٹلی میں دور جدید کے رابن ہڈ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
اٹلی کے فورنی ڈی سوپرا نامی قصبے کے ایک بینک میں منیجر کے عہدے پر تعینات گلبرٹو بیسیریا نامی شخص نے 2009میں آنے والے معاشی بحران کے بعد غریبوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔
گلبرٹو نے امیر افراد کے بینک اکاؤنٹس سے تھوڑی تھوڑی رقوم ایسے افراد کے اکاؤنٹس میں منتقل کیں جو بیلنس نہ ہونے کے سبب کریڈٹ کارڈ بنوانے کے اہل نہیں تھے۔
بینک منیجر نے یہ کام 7برس تک جاری رکھا اور ا س دوران 10لاکھ یورو سے زائد کی رقم امیروں کے اکاؤنٹس سے غریبوں کو منتقل کردی جبکہ خود ایک پیسہ بھی نہ رکھا۔
حقیقت سامنے آنے کے بعد گلبرٹوپر مقدمہ چلا تاہم پہلا جرم ہونے کی وجہ سے قانون کے مطابق وہ سزا سے بچ گیا ۔
اٹلی کے میڈیا نے گلبرٹوکو دور جدید کا رابن ہڈ قرار دیا ہے ۔