واشنگٹن:بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 197دنوں کا مشن مکمل کرکے تین خلاباز زمین پر واپس آگئے ہیں۔ دو امریکی اور ایک روسی خلابازوں نے سویو زکیپسول کے ذریعے خلا سے زمین کا سفر کامیابی سے طے کیا۔
انہوں نے پیراشوٹ کے ذریعے قازقستان کےعلاقے میں لینڈنگ کی جس کے کچھ دیر بعد تینوں افراد کو کیپسول سے باہر نکالا گیا۔
واضح رہے ناسا کے خلائی مشن کے لیے کچھ خلا باز اب بھی بین الاقوامی اسٹیشن پر موجود ہیں۔